Sunday, June 14, 2020

Powerful Dua for Corona-19 Pandemic 7 times // coronavirus treatment




وائرس کی یہ قسم انسانوں میں پہلی بار پائی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سر درد، نزلہ، کھانسی، اور تھکن جیسی علامات سامنے آ سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں دشواری ، نمونیا اورپھیپھڑوں کی ناکاری جیسی سنگین علامات بھی سامنے آ سکتی ہیں جو کہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔ ایسی کسی بھی علامت کی صورت میں ڈاکٹر سے فوری رابطہ اور مشورہ ضروری ہے۔

اس وائرس سے بچائو کی تدابیر میں باقاعدگی سے بار بار ہاتھ دھونا، کھانستے اور چھینکتے وقت منہ ڈھکنا، اور اس وائرس کی علامات سے متاثر افراد سے دور رہنا شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گوشت، انڈے اور حیوانی غذائوں کو خوب اچھی طرح پکا کر ہی استعمال کرنا ضروری ہے۔ یاد رکھیں ایک صحت مند مدافعتی نظام اس وائرس سے بچائو میں آپ کا اہم ترین ہتھیار ہے۔ اچھی غذا اور صحت بخش طرز زندگی کی مدد سے آپ اپنی قوت مدافعت کو بڑھا سکتے ہیں۔ وٹامن سی کا استعمال بھی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ خیال رکھنا بھی اہم ہے کہ وہ کون سے محرکات ہیں جن کی وجہ سے آپ کا مدافعتی ںظام کمزور پڑ سکتا ہے۔ سگریٹ نوشی، ذہنی دبائو، اور ناقص غذا کا استعمال قوت مدافعت میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔


#coronavirus treatment
#coronavirus treatment at home
#Corona Virus se Bachney ka Wazifa
#Powerful Dua for Corona-19 Pandemic
#coronavirus treatment update



No comments:

Post a Comment

Flag Counter